اسلام آباد(این این آئی)اوگرا نے ستمبر 2026 کیلئے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 15.1963ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل)کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 21.57فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 14.2233ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔اوگرا کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔



















































