اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنیکا ایوارڈ جیت لیا۔
مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو پہلے سسٹین ایبل سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر عالمی اعزاز ملا ہے، پاکستان نے پائیدارخودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنیکا ایوارڈ جیتا ہے، پاکستان کے پانڈا بانڈ میں سرمایہ کاروں کی طلب حجم سے 5گنا زیادہ رہی۔انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ سے پاکستان کو نئے اوربڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک رسائی ملی، پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوگئے۔خرم شہزاد نے کہا کہ پانڈا بانڈ سے حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پرخرچ ہوگی
جب کہ پاکستان میں گرین اور سماجی طورپر جامع سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مئی2026 میں 1.75 ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ جاری کیا تھا، پاکستان کے 3 سالہ پانڈا بانڈ پر 2.5 فیصد کوپن ریٹ مقررکیاگیا تھا۔



















































