بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات: فلو ویکسین لازمی قرار

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اسکول جانے والے بچوں اور حج و عمرہ کے لیے سفر کرنے والے افراد کو بھی ترجیحی گروپس میں شامل کرلیا ہے۔

اماراتی حکام کی جانب سے 2026-2027 کے فلو سیزن کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں موسمی فلو اور سانس کی بیماریوں سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اسکول کے طلباء اور حج و عمرہ پر جانے والے مسافروں کو پہلی مرتبہ ان افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کے لیے موسمی فلو ویکسینیشن کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

صحت حکام کے مطابق انفلوئنزا کی ویکسین بالخصوص ان افراد کے لیے اہم ہے جنہیں بیماری کی صورت میں سنگین پیچیدگیوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب دی گئی ہے جو کسی حساس یا زیادہ خطرے والے شخص کے ساتھ رہتے ہیں یا اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

موسمی فلو ویکسین کے لیے ترجیحی افراد

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق درج ذیل افراد کو موسمی انفلوئنزا ویکسینیشن کے لیے ترجیح دی جائے گی:

حاملہ خواتین
6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچے
اسکول جانے والے طلباء
بزرگ افراد
دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد
طبی اور صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنان
رمضان المبارک کے دوران حج یا عمرہ کے لیے سفر کرنے والے افراد

حکام نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی صحت کی صورتحال کے مطابق ویکسینیشن سے متعلق طبی مشورہ حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…