بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایران امریکا ڈیل کی نئی اُمیدیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں وقتی استحکام کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں وقفہ دینے کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں پانچ فیصد سے زیادہ گر گئیں۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.58 ڈالر کی کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی 4.91 ڈالر سستا ہو کر 84.40 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ کمی اور سفارتی پیش رفت کی امید نے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کو وقتی طور پر کم کیا،

جس کے باعث قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی حملوں میں وقفہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ 13 روز تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد کیا گیا، تاہم تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ وقفہ عارضی ہے یا اس کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…