منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ایئر بلیو 2010 طیارہ حادثہ’ نجی ایئر لائن کو 5ارب سے زائد کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2010 میں ایئر بلیو کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے واقعے سے متعلق کیس میں نجی ایئر لائن کی تمام 8 اپیلیں خارج کر دیں جبکہ 05 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔متاثرین کی 8 اور ایئر بلیو کی 8 اپیلوں پر تحریری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے جاری کیا۔عدالت نے طیارہ حادثے میں ہونے والے نقصانات کے لیے معاوضے کے سول دعوے پر فیصلہ دیا۔

عدالت نے ایئر بلیو کو فی اپیل 1 لاکھ جبکہ مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق متاثرہ سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین کا ہرجانہ ادا کیا جائے، متاثرہ راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین رقم فراہم کی جائے، متاثرین میں شامل محمد الیاس کو 1101.868 ملین ہرجانہ دیا جائے۔گوہر رحمان کو 507.348 ملین، جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین، متاثرین محمد جاوید خان کو 857.025 ملین، سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین اور کرنل (ر) شمیم اخترکو 606 ملین بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

متاثرین نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سول جج نے اپنے فیصلے میں جزوی طور پر فی کس ایک کروڑ روپے کی حد تک معاوضے کی اجازت دی تھی۔عدالت نے ایئر بلیو کو درخواستیں دائر کرنے اور عدالتی وقت کے ضیاع پر جرمانہ عائد کیا۔متاثرین کی اپیلیں ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت رہیں۔ بعدازاں، ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے واپس سیشن ججز کے دائرہ اختیار میں دے دیں تھیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…