پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی،ٹمپرڈ گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل برآمد

datetime 8  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی مالیت کے اسمگل شدہ موبائل اور ٹمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل اور ٹمپرڈ گاڑی کو ضبط کر لیا۔ترجمان ایف بی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ کارروائی کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 564 اعلی معیار کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر ضبط کرلی جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

گاڑی کے ابتدائی معائنے میں اس کے بونٹ، فرنٹ بمپر، سائیڈ فینڈر کے حصوں پر ویلڈنگ کے مشکوک نشانات پائے گئے۔ تفصیلی جانچ پڑتال پر گاڑی کے اندر خصوصی طور پر تیار 5 خفیہ خانوں کی نشاندہی ہوئی اور ان خفیہ خانوں میں سے معروف برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ترجمان کے مطابق فرانزک رپورٹ سے گاڑی کے ٹمپرڈ اور نان ڈیوٹی پیڈ ہونے کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات اور درآمدی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر موبائل فونز اور گاڑی ضبط کر لی۔واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے اسمگلنگ نیٹ ورک تک رسائی کیلیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…