جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

4 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال 26ـ2025 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مذکورہ مدت میں یہ سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ ویلیو ایڈڈ شعبوں نے اس کارکردگی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے،جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں نِٹ ویئر کی برآمدات 1.9 ارب ڈالر جب کہ ریڈی میڈ گارمنٹس 1.4 ارب ڈالر تک پہنچیں جو دونوں شعبوں کیلئے بھی پہلے چار ماہ کی ریکارڈ سطح ہے، ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ عالمی مانگ میں بہتری، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی مضبوط کارکردگی اور روپے کی قدر میں استحکام کا نتیجہ ہے،یہ کارکردگی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاروبار دوست پالیسیوں، برآمدات کے فروغ کے لیے حکومتی ترجیحات اور معاشی نظم و ضبط پر مبنی وژن کا ثمر ہے۔

حکومت نے پالیسی تسلسل، صنعتی سہولت کاری اور برآمدی شعبوں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنا کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مسابقتی حیثیت کو بہتر بنایا ہے۔کاروباری اعتماد کی بحالی، توانائی لاگت میں بتدریج استحکام اور برآمدی سیکٹر کے لیے سہولتی اقدامات نے مجموعی تجارتی ماحول کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…