جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

تعمیراتی سریے، سیمنٹ اور اینٹوں کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ معاشی حالات کے باعث مہنگائی کا دباؤ ہر شعبے پر اثر انداز ہو رہا ہے، اور اب تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی واضح اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سیلاب کے بعد ملتان کے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کا آغاز تو کر دیا گیا ہے، تاہم تعمیراتی مٹیریل کی بڑھتی قیمتوں نے متاثرین کے لیے نئے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ تعمیر میں استعمال ہونے والی اینٹوں کی فی ٹرالی قیمت 35 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ایک متاثرہ شہری نے بتایا کہ “نئی اینٹوں کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے، پہلے 35 ہزار میں ملتی تھی اور اب 50 ہزار روپے میں۔ اسی وجہ سے پرانی اینٹیں دوبارہ استعمال کر کے کام چلانا پڑ رہا ہے۔”
دوسری جانب بھٹہ مالکان کا مؤقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ان کے بس سے باہر ہے، کیونکہ خام مال اور کوئلے کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق، پہلے کوئلہ 9 ہزار روپے فی ٹن دستیاب تھا جو اب بڑھ کر 15 سے 16 ہزار روپے فی ٹن ہو گیا ہے۔

سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی
پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1369 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1373 روپے فی بوری تھی۔
اسی طرح، جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے برابر رہی۔

تعمیراتی سریے کی تازہ قیمتیں
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، آج لوکل سریے کی فی ٹن کم از کم قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہری سطح پر قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق، کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے، لاہور میں 2 لاکھ 16 ہزار روپے، ملتان میں 2 لاکھ 12 ہزار روپے، اسلام آباد میں 2 لاکھ 14 ہزار روپے اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 12 ہزار روپے تک دیکھی گئی ہے۔

برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں قیمتیں مزید زیادہ ہیں، جہاں کم از کم نرخ 2 لاکھ 33 ہزار روپے فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی لاگت میں مسلسل اضافہ عام شہریوں کے لیے گھر کی تعمیر کو مزید مشکل بنا رہا ہے، جب کہ مارکیٹ میں استحکام کے لیے حکومتی مداخلت ناگزیر ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…