جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سونا متوسط طبقے کے لیے نایاب ہوگیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سونا متوسط طبقے کے لیے نایاب ہوگیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 14100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 167روپے کے اضافے سے 5ہزار 504روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 143روپے کے اضافے سے 4ہزار 718روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔عالمی سطح پر سال 2026 میں فی اونس سونے کی قیمت 5ہزار ڈالر کی سطح پر آنے کی پیشگوئیوں، چین برازیل بھارت سعودی عرب دبئی سمیت دیگر ممالک کے سینٹرل بینکوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور امریکا روس جرمنی میں گولڈ کوائن کی عمومی خریداری سرگرمیوں نے سونے کو قابل اعتماد اور محفوظ دھات کا تصور دیدیا ہے جس سے سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…