پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کی جانب پیش رفت جاری ہے۔موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ۔ ایک کروڑ 77 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل استعمال کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں فوری اور مفت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے متعلق راست آئی ڈیز کی تعداد بھی 4 کروڑ ساٹھ لاکھ ہو چکی ۔ جون 2026 تک آن لائن بینکینگ ایپس صارفین کی تعداد 12 کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے۔معشیت کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر 19 ہزار سے زیادہ بینک برانچز ، 7 لاکھ برانچ لیس بینکنگ ایجنسٹس موجود، لیکن شہریوں میں بینکوں کا رخ کرنے کے بجائے کیش لیس اکانومی کا رجحان بڑھنے لگا۔ گزشتہ 7 سال میں ری ٹیل سیکٹر میں 8 ارب ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی گئیں۔ اوور دی کانٹر ٹرانزیکشنز 1.1 ارب ریکارڈ ، جبکہ ملک میں مجموعی 22 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بینک اکانٹس میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ ڈیپازٹرز ہیں۔دستاویز کے مطابق موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد بڑھ کر 9 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 1 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل بھی استعمال کر رہے ہیں۔ راست آئی ڈیز کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ ریکارڈ، تو کیو آر کوڈ ہولڈر تاجر ساڑھے آٹھ لاکھ تک پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل معیشت ویژن کے فروغ کیلئے تین کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ جون 2026 تک کیلئے 4 اہداف مقرر۔ آن لائن بینکینگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے بڑھا کر 12 کروڑ کرنا، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں شامل تاجروں کی تعداد 20 لاکھ تک لے جانا شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…