پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

datetime 10  اپریل‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)گیس کی قیمتوں میں 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے دی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 735 روپے 59 پیسے اضافے کی درخواست دی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 139 روپے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی۔

اوگرا گیس کمپنیوں کی درخواست پر عوامی سماعت کرے گی، سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور پشاور میں سماعتیں ہوں گی، سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔عوامی سماعتوں کے بعد اوگرا تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کر دیں، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست دائر کی، سوئی ناردرن نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی۔سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی، سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی بھی درخواست کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…