منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروادیا گیا۔اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا نیا نوٹ کاغذ کی بجائے پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے۔نئے نوٹ میں اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

نئے نوٹ کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے جس کے سامنے کی جانب ام القیوین کا تاریخی قلعہ دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کے پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر موجود ہیں۔نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں، تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی اس کی مالیت آسانی سے شناخت کر سکیں۔متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق نئے نو ٹ کے ساتھ 100 درہم کا پرانا نوٹ بھی قابل استعمال ہوگا۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…