کراچی (این این آئی) شہریوں کو 1400 سے 1500 روپے کلو میں ملنے والا گوشت آدھی قیمت میں ملنے لگا، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کا اہم اقدام سامنے آیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سحری کے لیے شہریوں کو آدھی قیمتوں ہر معیاری گوشت فراہم کیا گیا۔
رکن سندھ اسمبلی نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 102 کے رہائشیوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدام اٹھایا ہے ، بچھیا کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ گوشت 1400 سے 1500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔خیال رہے ماہ رمضان کا آخرے عشرہ شروع ہوگیا لیکن مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا، مہنگائی سے پریشان عوام بڑھتی قیمتوں پردہائی دیتے نظر آرہے ہیں۔عوام نے حکومت سے اپیل کی کہ مہنگائی کو کنٹرول کرے، رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرے۔