کراچی(این این آئی)پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 3کروڑ 40لاکھ ڈالر کی کمی سے 15ارب 94کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق 14فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ 40لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11ارب 20کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4ارب 74کروڑ 64لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، یوں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 15ارب 94 کروڑ 79لاکھ ڈالر تھی۔