کراچی(این این آئی)پاکستان اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے 2661 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کے اضافے سے 277300 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1800روپے کے اضافے سے 237740 روپے کی سطح پر آگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 2640 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 275200 روپے کا ہوگیا تھا۔