بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی 100,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بنچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے گزشتہ سترہ مہینوں میں 142% کی زبردست گروتھ کے بعد 100,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، بہتر مالیاتی اور مالی پالیسیوں اور تیزی سے سازگار اقتصادی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ایس۔100 انڈیکس 813.52 پوائنٹس کے اضافے سے 100,082.77 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو انڈیکس کی گزشتہ روز کی سطح 99,269.25 سے زیادہ تھا۔

یہ ریلی مہنگائی میں کمی اور سود کی شرح میں کمی کے اشاریوں کے دوران آئی ہے جس نے مارکیٹ میں سرمائے کے بہا کو بڑھایا ہے اور زبردست فائدے کو فروغ دیا ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاکستانی روپے کی صورت میں 20.9% اور امریکی ڈالر میں 7.7% سالانہ منافع دیا ہے، جو اس کی زبردست کارکردگی اور اس میں سرمائے کو کھینچنے کے فروغ کی علامت ہے پی ایس ایکس یم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ سبزواری نے کہاکے ایس ایس -100 انڈیکس کا 100,000 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت کی ترقی کا ثبوت ہے۔ یہ سنگ میل ہماری کیپٹل مارکیٹ کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے ساتھ پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے پر توجہ دینے اور ہماری مارکیٹ کی گہرائی کو بڑھانے کے لیے کام کرنے پر ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ یہ ملک کے وسیع تر اقتصادی مقاصد میں مدد گار ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی شرکت کو بڑھانا ایک اہم ترجیح ہے، کیونکہ یہ ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کو ترقی دینے کے قابل بنائے گا۔انہوں نے کہا ”مستقبل کے سفر کے لیے لسٹڈ کمپنیوں کی بنیاد کو وسیع کرنے کی بھی ضرورت ہے جو خاص طور پر ایسے شعبوں سے ہو جو اس وقت مارکیٹ میں نہیں ہیں۔ اس سے پی ای ایکس کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ٹو جی ڈی پی کے تناسب، معاشی ترقی کو مزید بڑھانا اور طویل مدتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی مارکیٹ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔”انہوں نے اس شاندار کامیابی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر اس رفتار کو طویل مدتی اقتصادی اور مالیاتی کامیابی کی راہ ہموار کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہییگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور پی ایس ایکس کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ پی ایس ایکس آمد پر فرخ ایچ سبزواری ایم ڈی اور سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور انتظامیہ کی ٹیم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…