لاہور( این این آئی)اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اورآئل کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہو گیا ۔ ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق درجہ دوم آئل کی 12پیک کی پیٹی مزید 112روپے اضافے سے6400روپے جبکہ درجہ دوم گھی کی 12پیک کی پیٹی 106روپے اضافے سے6250روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔
ہول سیل میں آئل کی فی لیٹر قیمت 9روپے33پیسے اضافے سے 533روپے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 8.83پیسے اضافے سے 521روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق پرچون سطح پر دکاندار مختلف قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔درجہ دوم فی لیٹر آئل کی کم سے کم قیمت550روپے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت540روپے تک وصول کی جارہی ہے ۔