اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گاجس سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی،معاشی ترقی کی وجہ سے مہنگائی 6.9فیصد پر آ گئی ہے، خارجہ محاذ پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان 24سال بعد فسکل سرپلس میں گیا ، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آ گئے ہیں بالخصوص دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں،دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے،خیبر پختونخوا میں غیر سنجیدہ وزیراعلیٰ حکومت چلانے کے اہل نہیں،صحت، تعلیم، اصلاحات کیلئے انہوں نے کیا اصلاحات کیں؟ بہت جلد عوام ان کا گریبان پکڑیں گے۔

جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آ گئے ہیں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اصلاحات کے مرحلے سے ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے، حال ہی میں سعودی وزیر سرمایہ کاری پاکستان آئے، یہاں 27مفاہمت کی یادداشتیں دستخط ہوئی تھیں جن کی مالیت 2.2ارب ڈالر تھی، انوسٹمنٹ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ مزید معاہدے ہوئے ہیں، پانچ ایم او یوز پر کام شروع ہو چکا ہے۔عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستی کا رشتہ قائم ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8ارب ڈالر ہو چکی ہے، 27ایم او یوز سے بڑھ کر 34ایم او یوز ہو گئے ہیں، پانچ ایم او یوز پر کام شروع ہو چکا ہے، 600ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

انہوںنے کہاکہ قطر نے پاکستان کے حوالے سے نمائش کا انعقاد کیا، پاکستانی فنکاروں، مصوروں کو اس نمائش میں مدعو کیا گیا، 1947 سے اب تک کے پاکستان کے فن اس نمائش میں پیش کیے گئے، نمائش کے انعقاد پر امیر قطر اور ان کی ہمشیرہ کے مشکور ہیں،اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی عزت افزائی ہوئی، دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے پاکستانی فن پاروں کو سراہا، امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان غیر روایتی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔انہوں نے بتایا کہ قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، قطر پاکستان میں توانائی، معدنیات، آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا، قطر کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، مہنگائی 6.9فیصد پر آ گئی ہے، ریکارڈ ترسیلات پاکستان میں آئیں، شرح سود میں کمی ہوئی ہے، خارجہ محاذ پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، شہباز شریف کا اکنامک ایجنڈا تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے، پاکستان 24سال بعد فسکل سرپلس میں گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں غیر سنجیدہ حکومت ہے وہ کبھی بھاگتے ہیں اور کبھی چھپتے ہیں، یہ کرتب کتنی دیر چلیں گے؟ صحت، تعلیم، اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کیا اصلاحات کیں؟ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا اقدامات اٹھائے، یہ نظر نہیں آ رہے؟ بہت جلد عوام ان کا گریبان پکڑیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے طالبان کو واپس لا کر بسایا، امن و امان اور دہشت گردی کی کارروائیوں پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں سویلین اور فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے وزیراعلی صوبائی معاملات کو چلانے کیلئے اہل نہیں ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کی بھرپور توجہ ہے، دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں وقت کے ساتھ کمی واقع ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…