جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حکومت کا دسمبر ، جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دئیے جائیں گے۔حکام نے بتایاکہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کر رہی ہے یا کیپٹو پاور اسٹیشنز اپنے کارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں ان اسٹیشنوں کیلئے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…