جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہیں تصدیق شدہ فہرستوں کے تحت دینے کا فیصلہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے کے لئے محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے تمام محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں جس کے تحت متعلقہ افسر انچارج (DDO) نے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں اکاؤنٹینٹ جنرل آفس اور ضلعی خزانہ آفسز میں جمع کرانی تھی، بصورت دیگر تمام غیر مصدقہ ملازمین کی تنخواہیں اکتوبر کے مہینے سے بند ہونا قرار پائیں۔

اس فیصلے کی روشنی میں ماہ اکتوبر کی تنخواہ صرف مصدقہ فہرست کے تحت جاری کی جائیگی۔ لہٰذا وہ تمام محکمے اور افسر انچارج، جنہوں نے تاحال تصدیق شدہ فہرستیں جمع نہیں کرائیں، ان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بہرحال ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں مؤرخہ 28 اکتوبر 2024 تک اکاؤنٹینٹ جنرل آفس اور ضلعی خزانہ آفسز میں جمع کروا دیں۔ بصورت دیگرتمام غیر تصدیق شدہ ملازمین کی تنخواہیں، گھوسٹ تصور کرتے ہوئے، ماہ اکتوبر 2024 سے بند کردی جائینگی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…