اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کیلئے 30 ستمبر 2024 تک کے مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب تک تقریبا 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں، گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کیلئے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے، مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ایف بی آرحکام کے مطابق نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیا جا سکتا ہے، نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی، نان فائلرز کو وارننگ کے بعد بینک اکاونٹس بھی منجمد کیئے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…