جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر بڑا اضافہ

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.8فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 350.9ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.8فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم283.4ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر6.30فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جون میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کاحجم 330.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر350.9ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر47.6فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…