پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا گیس سیکٹر میں قیمتوں میں ایکولائیزیشن لیوی لگانے پرغور

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت پروٹیکٹڈ رہائشی صارفین اور صنعتی شعبوں کو کراس سبسڈی دینے کے لیے ویل ہیڈ گیس پر قیمت ایکولائیزیشن لیوی یا سرچارج عائد کرنے کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد سالانہ سبسڈی کی مد میں وفاقی بجٹ سے 10-15ارب روپے کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے تحت پٹرولیم اصلاحات کا حصہ ہے جسے وزیر اعظم آفس نے بین الاقوامی قرض دینے والی ایجنسیوں کے تعاون سے چلایا ہے تاکہ ملک کی گیس کمپنیوں کو خود کفیل اور منافع بخش اداروں میں تبدیل کیا جا سکے، جو کہ ان کمپنیوں کی نجکاری کی راہ ہموار کر سکے گی۔

اس وقت پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 82 فیصد فوسل فیول تیل، گیس اور کوئلہ سے پورا کیا جاتا ہے، جس کا بڑا حصہ درآمد کیا جاتا ہے، یہ پاکستان جیسے ملک کے لیے زرمبادلہ میں ایک بڑی کمی ہے، کیونکہ یہ درآمدات موجودہ درآمدی بل کا 30 فیصد سے زیادہ بنتی ہیں، جبکہ یہ مزید بڑھ رہی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ گھریلو گیس کی سپلائی 2035 تک 3 ارب کیوبک فٹ یومیہ سے کم ہو کر 1 ارب کیوبک فٹ یومیہ تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جبکہ کل ضروریات تقریبا 5 ارب کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 6 اعشاریہ 2 ارب کیوبک فٹ یومیہ ہوجائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…