اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو ان موبائل فونز کے حوالے سے خبردار کیا ہے جنھیں بلاک کیا جارہا ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے پیش نظر کلون/ ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کر دیا جائے گا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے اہم ہدایت دی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کی موبائل ڈیوائس کے کلون یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام/ میسج موصول ہوا ہے، تو #06#* ڈائل کرکے اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کریں۔ادارے نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکورہ آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں، IMEI بلاک ہونے سے بچنے کے لیے ایس ایم ایس موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔پی ٹی اے نے بتایا کہ مسئلے کے برقرار رہنے کی صورت میں براہ کرم شکایت کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے complaint.pta.gov.pk پر خریداری اور ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…