جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ حصص کی مالیت میں 84 ارب سے زائد کا اضافہ

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں 84 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔مہنگائی پر مبنی بجٹ کے باوجود غیرملکیوں کی کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس سیکٹر میں انویسٹمنٹس برقرار رہنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی رہی، جس سے انڈیکس کی 79000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوگئی۔مارکیٹ میں تیزی کے سبب 57فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں مزید 84ارب 54کروڑ 64لاکھ 45ہزار 119روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کیپٹل مارکیٹ پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہ ہونے سے انویسٹرز دلچسپی لے رہے ہیں اور اب سرمایہ کار نئے قرض پروگرام سے متعلق آئی ایم ایف کے گرین سگنل کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور ایک موقع پر 916پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب اتارچڑھاو بھی دیکھا گیا اور نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 728.55 پوائنٹس کے اضافے سے 79552.88پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 214.29پوائنٹس کے اضافے سے 25583.56پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 642.91پوائنٹس کے اضافے سے 127364.51پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 187.67پوائنٹس کے اضافے سے 35050.18پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران کاروباری حجم گزشتہ روز(پیر)کی نسبت 35فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 41کروڑ 31لاکھ 53ہزار 249 حصص کے سودے ہوئے جب کہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 431 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 246 کے بھا میں اضافہ 128 کے داموں میں کمی اور 57 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ان میں فلپس موریس پاکستان کے بھا 50.28روپے بڑھ کر 608.91روپے اور داتا ایگرو لمیٹڈ کے بھا 24.07روپے بڑھ کر 291.52روپے ہوگئے جب کہ سفائر فائبرز لمیٹڈ کے بھا 123.80روپے گھٹ کر 1466.20روپے اور نیسلے پاکستان کے بھا 69.95روپے گھٹ کر 6931روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…