جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

200 کے بعد ایک اضافی یونٹ کی قیمت 5000 روپے صارفین سرا پااحتجاج

datetime 2  جولائی  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد صارفین کو آمدن سے زیادہ بجلی کے بل موصول’ عام آدمی ان بجلی بلوں کو ادا کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتا، 200کے بعد ایک اضافی یونٹ کی قیمت 5000روپے صارفین سرا پااحتجاج،بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور اوورلوڈنگ نے لوگوں کا ناک میں دم کر دیا، بجلی کے بھاری بلوں کے آنے پر اور 200سے زائد یونٹ استعمال کرنے پر چھ ماہ کی پالیسی پرعوام سراپا احتجاج بن گئے۔سوشل میڈیا پر بجلی صارفین کا وفاقی حکومت سی200یونٹ کی پالیسی پر نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو جو بل بھیجے جا رہے ہیں وہ اس قدر زیادہ ہیں کہ لوگ انہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔کئی شہریوں کو جتنے بجلی بل موصول ہوئے اتنی ان لوگوں کی ماہانہ آمدن بھی نہیں ہے، کئی علاقوں میں بھاری بل ملنے سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ پریشان ہے اور ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں اور اس سے گھریلو ضروریات پوری نہیں ہوتیں لہٰذا ہم بجلی کے بھاری بل کیسے ادا کریں،

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور اوورلوڈنگ کو بجلی کے بھاری بلوں کا سبب قرار دیا ہے 200یونٹ کا بل 3000روپے اور 201یونٹ کا بل 8000روپے ظلم ہے اور پھر چھ ماہ تک اس ریٹ پر بل آئے گا جبکہ بجلی صارفین نے بھاری بلوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے قائدین نے الیکشن مہم کے دوران عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دینے کے وعدے کئے مگر اس کے برعکس اقتدار میں آتے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہم بجلی کے بھاری بل کہاں سے ادا کریں کیونکہ اس مہینے جو بل موصول ہوئے وہ ہماری آمدن سے بھی زیادہ ہیں، بجلی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور بلوں میں ٹیکسز بھی ختم کئے جائیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…