اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے

datetime 24  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا 2840روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 20کلو آٹا 2792روپے میں مل رہا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40روپے مہنگا ہے، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370روپے کا ہے۔

سفید چنے بھی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں، مارکیٹ میں سفید چنا 391روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405روپے میں دستیاب ہے۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…