جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل صارفین کو ہرجانے کی مد میں 63 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامند

datetime 22  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گوگل نے اپنے بعض یوزرز کو ہرجانے کی مد میں 63 کروڑ ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ایک اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ کم و بیش 10 کروڑ 20 لاکھ افراد ہرجانے کی اس رقم میں اپنا حصہ وصول کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہرجانے کی رقم گوگل ان کرم فرمائوں کو ادا کرے گا جنہیں اجارہ داری کے باعث مختلف خدمات کی زائد قیمت ادا کرنا پڑی ہو۔

ہرجانے کی رقم 70 فیصد مکمل اہل افراد کے لیے خود کار نظام کے تحت متعین ہوئی ہے۔ہرجانہ وصول کرنے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ کسی بھی ایپ کی خریداری کے لیے گوگل کو ادائیگی کرتے وقت متعلقہ صارف کا امریکا میں قانونی ای میل ایڈریس موجود ہو۔ ہرجانے کی رقم کا نوٹیفکیشن اسی ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کو اینڈرائیڈ موبائل ایپ مارکیٹ میں گوگل پلے اسٹور کی واضح اجارہ دارانہ برتری پر اینٹی ٹرسٹ کیس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اجارہ داری قائم کرنے کے لیے اپنی پوزیشن کا غیر قانونی فائدہ اٹھایا۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی۔امریکی قوانین کے تحت صارفین اجارہ داری کے باعث کسی بھی چیز یا خدمات کی زائد قیمت ادا کرنے پر مجبور ہوں تو ہرجانے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جن لوگوں کے مقدمے کے دورانیے کے دوران گوگل کے صارف کی حیثیت سے ادائیگی کی ہو وہ ہرجانے کی رقم میں اپنے حصے کا دعوی کرسکتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…