پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ملک میں دالوں کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

datetime 5  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)ملک میں دالوں کی قیمت میں نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹل قیمت 320.98 روپے فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں دال مسور اوسط ریٹل قیمت 323.01 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر میں دال مونگ کی اوسط ریٹل قیمت 276.47 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.11 فیصد کم ہے ۔

اکتوبر میں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 520.96 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.68 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 529.88 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح نومبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 229.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 2.31 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…