پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈائون سے سونے کی قیمت 27ہزار روپے کم ہوگئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)بلیک مافیا کے خلاف کاروائی کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار چار سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کرنسی اور سونا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان شروع ہونے کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے۔صرافہ مارکیٹ سے آخری ریٹ 12ستمبر کو جاری ہوئے تھے اور اس دن فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھا جبکہ اسی روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالرز کم ہوئی تھی مگر سٹے بازوں نے سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق 12ستمبر کو دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 84 ہزار 585روپے تھی جو اب 24 ہزار 715 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 60 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوکر 1814 ڈالر پر پہنچ گیا۔ تاہم بلین مارکیٹ سے آج بھی سونے کے ریٹ کا اجرا نہیں کیا گیا۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پیر سے سونے کے ریٹ کا باقاعدہ اجرا کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…