ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں 2.06 فیصد کم ہے۔ ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے، اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 2864.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈھائی کلوگرام ڈالڈا گھی کی ستمبر میں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصد کم ہے، اگست میں ڈھائی کلو گرام ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے اور گزشتہ سال ستمبرمیں 1397.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصد کم ہے، اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر میں 541.11 روپے تھی۔اعداد و شمارکے مطابق ستمبرمیں ایک کلو سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 529.01 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 523.36 روپے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…