اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومتی اور سٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد روپے کی قدر بحال ہو رہی ہے جبکہ ڈالر روزانہ کی بنیاد پر سستا ہو تا چلا جارہاہے ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر99پیسے ستا ہو کر 286.75 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔