اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے ڈیفالٹ کے دور دور تک نشان نہیں: ملک بوستان

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہاہے کہ روز کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، خدا کا خوف کریں، ڈیفالٹ کا اتنا ڈھنڈورا نہ پیٹیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا دور دور تک نشان نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر 315 سے 320 روپے کے درمیان چلا گیا تھا، کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ 10 سے 15 ملین ڈالرز یومیہ تھی۔

ہمارے پاس سپلائی 5 سے 7 ملین ڈالرز ہے، مارکیٹ میں اتنا والیم نہیں تھا، جب ڈالر کی طلب آئی تو نرخ بڑھنے ہی تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کیا کہ بینک کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں، وزیرِ خزانہ نے ہدایت کی کہ کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ بینک ریٹ پر ہو گی۔چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے کہاکہ حج فلائٹس ہیں، عازمینِ حج کے لیے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ ہے، حج فلائٹس مکمل ہوں گی، عید پر اوورسیز پاکستانی آئیں گے، ڈالر کا ریٹ گرے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کسی حال میں خوش نہیں ہوتی، حکومت ڈالر کے ریٹ بڑھاتی ہے تو کہتے ہیں کیوں بڑھا رہے ہیں؟ حکومت ڈالر کے ریٹ نہیں بڑھاتی تو کہتے ہیں نرخ بڑھا کیوں نہیں رہے؟ملک بوستان نے کہاکہ ملک میں 10 ارب ڈالرز زرِ مبادلہ موجود ہے، 28 ماہ میں پہلی بار کرنٹ اکائونٹ سر پلس ہوا ہے، ڈالر کی قیمت مارکیٹ میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے حکومت کو تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے، آئی ایم ایف روز نیا مطالبہ کرتا ہے، ان کی وجہ سے پینیک آیا ہوا ہے، 6 ماہ سے ڈیڈ لاک ہے۔چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی بات کر لی، لیکن آئی ایم ایف کی میں نہ مانوں والی بات ہے، اب اللہ کا شکر ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول کی میٹنگ ہونے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…