آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ، شرح 28 سے 30 فیصد تک جانے کا خدشہ

1  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے،شرح 28 سے 30 فیصد تک جا سکتی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فروری کی ماہانہ معاشی آئوٹ لک کے مطابق غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے،آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی

شرح 28سے 30 فیصد رہ سکتی ہے، روپے کی بے قدری اور توانائی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے،جولائی سے جنوری تک مہنگائی 25.4 فیصد رہی، ملک میں مہگائی کم ہونے میں وقت لگے گا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کو 67 فیصد کم کیا گیا ہے، سود کی ادائیگیوں کے باعث اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ ریٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ میں فرق کو کم گیا ہے، حالیہ ہفتوں میں روپے کی قدر میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں ٹیکس وصولیوں میں کمی کے خدشات ہیں، 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، اس سے ٹیکس وصولیوں کا سالانہ ہدف پورا کرنے کی کوششوں کو مدد ملے گی، جولائی سے جنوری تک ترسیلات زر میں 11 فیصد،برآمدات میں 7.4 اور درآمدات میں 20.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 44.2 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق24 فروری تک زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھے، 24 فروری کو ڈالر کے مقابلے میں ایکسچینج ریٹ 259.99 روپے تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…