پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ایک بھی ترک بینک موجود نہیں ہے،چیئرمین پاکستان ترکی جوائنٹ بزنس کونسل

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان ترکی جوائنٹ بزنس کونسل ،سابق صدر کے سی سی آئی امجد رفیع نے کہا ہے کہ اگراسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کے ذریعے سہولت کے بعد T.I.R کے ذریعہ ترکی کیلئے زمینی راستے سے تجارتی راستہ آپریشنل ہو جاتا ہے اور پی ٹی اے مکمل ہو جاتا ہے تب بھی 3 سالوں میں 5 بلین ڈالر کا ہدف ممکن ہے۔ دوسری جانب اس زمینی راستے کی توسیع کے ذریعے یورپی یونین کے ممالک کو 14سے 16 بلین ڈالر کی برآمدات کا ایک اور راستہ کھولا جائے گا۔

امجد رفیع نے کہا کہ ایران کے راستے سالانہ 90 ارب ڈالر کی عالمی تجارت پہلے ہی سے چل رہی ہے لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس راستے کو اپنانا پسند نہیں کرتا ، اگرچہ ایف پی سی سی آئی کے مطالبے پر وزارت تجارت اور وزارت خزانہ نے اکتوبر 2021 سے کئی اجلاس بلائے، سابق صدر میاں ناصر حیات مگونے جارحانہ انداز میں اس اہم معاملے کو وزیر اعظم سمیت تمام متعلقہ افراد کے ساتھ اٹھایا۔ لیکن بزنس کمیونٹی کے لیے حیرانی کی بات یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک اب بھی آگے نہیں بڑھا اور اب بھی تجارت کو آسان بنانے کے لیے تیار نہیں ہے، درحقیقت، ایس بی پی کے سابق گورنر نے سابق وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور ایف پی سی سی آئی (بزنس کمیونٹی کی اعلی باڈی) کے مشترکہ طور پر بلائے گئے اجلاسوں میں شرکت کی زحمت نہیں کی اور اسٹیٹ بینک کا یہ منفی رویہ اب بھی موجود ہے جس سے پاکستان کی عالمی تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ امجدرفیع نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوتی ہے لیکن سابقہ حکومت ترکی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادہ تعاون نہیں کرتی تھی جنہوں نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال مئی کے آخر میں اپنے دورے میں معذرت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے لیے ترکی کی جانب سے تقریبا 250 اشیا اور پاکستان کی جانب سے 150 اشیا تک رسائی کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پی ٹی اے ترکی کے ساتھ 2002 سے زیر بحث تھی لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انکا کہنا تھا کہ سب سے حیران کن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ایک بھی ترک بینک موجود نہیں ہے، ماضی میں ایک ترک بینک نے اپنی برانچ کھولی تھی لیکن پانچ سال بعد اسٹیٹ بینک کی آپریشنل اجازت سے انکار کی وجہ سے بند کردی گئی۔ تاہم پاکستان سے ایچ بی ایل پہلے ہی ترکی میں پچھلے 35 سالوں سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے اپنے دورہ میں ترکی کے ساتھ تین سالوں میں 5 بلین ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…