پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چینی کی قیمت پیداواری اخراجات سے کہیں زیادہ کم ہے‘ شوگر ملز ایسوسی ایشن

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت کا تعلق طلب ورسد سے جڑا ہوا ہے،گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا

جس سے چینی کے پیداواری اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ مزید برآں گنے کے کاشتکاروں کے پیداواری اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں جن میں کھاد، ٹریکٹروں اور ٹیوب ویلوں کیلئے ڈیزل اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ کسانوں کے گنا پیدا کرنے اورشوگر ملوں کیلئے چینی بنانے کے پیداواری اخراجات پوراکرنا از حد مشکل ہو چکا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ان سب عوامل کے باوجود چینی تقریباً80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جو کہ چینی کے پیداواری اخراجات سے کہیں زیادہ کم ہے۔دوسری طرف حکومت فاضل چینی کی برآمد کی اجازت میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے جبکہ شوگر انڈسٹری کی جانب سے بارہا اس بات کا اعادہ کیا جا چکا ہے کہ شوگر ملوں نے پچھلے کرشنگ سیزن میں 8.1 ملین ٹن چینی بنائی ہے جو کہ ملکی ضروریات 6.8 ملین ٹن بشمول سٹریٹجک ریزرو پوری کرنے کے بعد پاکستان میں فاضل چینی کے 1.2 ملین ٹن ذخائر بنتے ہیں۔ اگر حکومت فوری طور پر فاضل چینی برآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے تو پاکستان کو فارن ایکسچینج کی مد میں 1 ارب ڈالر کا کثیر غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہو سکے گا۔ جس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…