منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

تیل قیمتوں میں اضافہ ، امارات میں بھی ٹیکسی کرائے بڑھ گئے

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسیوں کے کرایوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اعلان امارات روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کیا ۔

یہ اعلان امارات میں تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ تیل کی قیمت میں ماہ جولائی کے لیے کیا گیا اضافہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاکہ مقامی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔امارات میں ان نئے قواعد کے مطابق ٹیکسی اور دوسری ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ یا کمی تیل کی قیمتوں کے مطابق ادل بدل کی جا سکیں گی۔نئے فیصلے کے مطابق ٹرانسپورٹ باڈی کرایوں میں فی کلومیٹر کے حساب سے تبدیلی کر سکے گی۔ تاکہ تیل کی قیمتوں میں عامی اور مقامی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ شعبہ زیر بار نہ آجائے۔ واضح رہے اس وقت امارات میں ٹیکسی کا فی کلومیٹر کرایہ 3.27 ڈالر فی کلومیٹر مقرر ہے۔ کرایوں کا تعین فی کلومیٹر تیل کی لاگت کے مطابق کیا جائے گا۔متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافی تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اخراجات دونوں کے مطابق کیا جائے گا۔ آج کل فیول پرائس کمیٹی ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…