اسلام آباد/سوات (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث دیگر شعبوں کی طرح درزیوں کا کاروبار بھی متاثر ہو گیا ہے۔شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے درزیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے
، درزیوں نے بتایا کہ عید میں بس چند روز باقی ہیں اور آرڈر تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔سوات میں ایک درزی نے بتایاکہ سوات میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کام نہیں ہو تا،کاریگر بھی ناراض ہے اور کسٹمر بھی خفا ہو کر جارہے ہیں۔انہوں نے اپنے متاثر ہوتے روزگار پرکہا کہ پہلیدن میں چھ، سات جو ڑے بناتے تھے، مزدوری کرکے پیسے بھی اچھے ملتے تھے تاہم ابھی 2 جوڑے مشکل سے بنتے ہیں۔درزی کے مطابق مہنگائی کے باعث بازاروں کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں جب کہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جنریٹر چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔درزیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید سے پہلے پہلے ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ان کا کاروبار مزید متاثر نہ ہو اور لوگوں کے آرڈرز بروقت تیار ہوسکیں۔