حکومت کے رویے ، اقدامات سے واضح ہے منی بجٹ آتے رہیں گے ‘ پاکستان ٹیکس بار

12  جون‬‮  2022

لاہور( این این آئی )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بجٹ میں انڈسٹری کے فروغ اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ،7004 ارب ٹیکس آمدن کا مشکل ہدف کس طرح حاصل کیا جائے گا اس بارے میں وضاحت دی جائے

حکومت کے رویے اور اقدامات سے واضح ہے کہ منی بجٹ بھی آتے رہیں گے ۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان چوہدری ،نائب صدور طاہر محمودبٹ ،شہباز قادر،عامر شہزاد،شہبازصدیق اورفنانس سیکرٹری رانا کاشف ولایت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت نے بظاہر سیاسی بجٹ پیش کیا ہے ، انڈسٹری کے فروغ کے لئے جس طرح کے اعلانات کی توقع کی جارہی تھی وہ نہیں کئے گئے ،مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نہ صرف ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے بلکہ انہیں مراعات دی جانی چاہئیں تھیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس آمدن میں اضافے کا پوٹینشل موجود ہے لیکن اس کیلئے سمت کا تعین نہیں کیا گیا ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی ٹیکس آمدن میں اضافہ تو کر دیا گیا ہے لیکن اس ہدف کو کیسے پورا کیا جائے گا اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ،حکومتی رویے سے واضح ہے کہ منی بجٹ آتے رہیں گے ۔ ٹیکس بار کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ حکومت نے بظاہر سیاسی بجٹ پیش کیا ہے جو اس کی مجبوری تھی تاہم معیشت کو دلدل سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے اور اصلاحات کیلئے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات نا گزیر ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…