مہنگائی 25سے 30فیصد جانے کا امکان ہے، شوکت ترین

12  جون‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے شروعات ہی جھوٹ ،بدنیتی سے کی ہے معاشی ترقی کی شرح 5فیصد نہیں رہے گی ان کے اعدادوشمار میں تضاد ہے،جیسے جیسے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شروعات ہی جھوٹ اور بدنیتی سے کی ہے معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد نہیں رہے گی ان کے اعدادوشمار میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی 25سے 30فیصد جانے کا امکان ہے جیسے جیسے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔شوکت ترین نے کہا کہ اقتصادی سروے میں معاشی گروتھ 6فیصد بتائی گئی ہے، 90کی دہائی سے اب تک صرف ہمارے دور میں معاشی ترقی 6فیصد ہوئی، زراعت میں ہماری 4.4فیصد کی ترقی 30سال میں سب سے زیادہ ہے ۔سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ مینوفیکچرنگ میں ہماری ترقی 10.4فیصد ہے 30سال میں ہم سب سے آگے ہیں، بجلی کی قیمتوں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ذکربجٹ میں نہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ معلوم نہیں آئی ایم ایف نے اس بجٹ کی کیسے منظوری دی ہے انہوں نے بہت سی ایسی چیزیں کیں جس سے ہمیں روکا گیا تھا، 25سے 20فیصد مہنگائی پر جاکر شرح سود بڑھائی جائے گی اور شرح سود بھی 28،30فیصد پر جائے گی کاروبارکیسے چلے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…