ایف بی آر کا ہدف 7255ارب رکھے جانے کا امکان

8  جون‬‮  2022

لاہور( این این آئی) آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو قابل تقسیم محاصل سے 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوہدف 7255ارب رکھے جانے کا امکان ہے ، نان ٹیکس کی مد میں 1626ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق سے صوبوں کو4215ارب روپے منتقل ہوں گے ۔آئندہ مالی سال1232ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے جبکہ قرض اورسود کی ادائیگیوں پر3523ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حکومتی امور چلانے کے لیے550ارب روپے کا تخمینہ ہے۔اس کے علاوہ پنشن کی مد میں530ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، سبسڈیز کی مد میں578ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم800ارب روپے ہوگا، بجٹ کا خسارہ4282ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے۔بجٹ کا خسارہ معیشت کا5.5فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم78197ارب روپے ہوگا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…