مکوآنہ (این این آئی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 60 روپے تک اضافے نے اساتذہ کمیونٹی کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود سرکاری سکول ٹیچرز کا کنوینس الاؤنس دس سال پرانے ریٹس پر فکس کیا گیا ہے
۔جبکہ موجودہ حالات میں ان کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں۔۔۔اساتذہ نے حکومت سے مہنگائی کی موجودہ صورت میں کنوینس الائونس میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔۔کیونکہ ہر ٹیچر کا سکول آنے جانے میں 10 سے 15 ہزار تک خرچ ہوتا ہے۔۔اساتذہ کہتے ہیں حکومت دس سال پرانے ریٹس کو موجودہ قیمتوں کے مطابق بڑھائے۔۔حکومت کی طرف سے درجہ چہارم ملازمین کو ایک ہزار سات سو روپے، چھٹے سے 10ویں سکیل تک کے ملازمین کو 18 سو روپے، 15ویں سکیل کے اساتذہ کو دو ہزار 856 روپے جبکہ 16سکیل سے اوپر کے اساتذہ کو پانچ ہزار روپے کنوینس الائونس ملتا ہے ۔ جسیاساتذہ نیناکافی قرار دیا ہے۔۔