منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کاتیل کی کھپت ، درآمدی بل میں اضافے کے باعث ہفتے میں کام کے دنوں میں کمی پر غور

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حکومت بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تیل کی کھپت اور درآمدی بل میں اضافے کے باعث ہفتے میں کام کے دنوں میں کمی کے ذریعے ایندھن کی بچت کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے، اس اقدام سے تقریباً 27 ارب ڈالر تک کا سالانہ زرمبادلہ بچنے کی امید ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تخمینے کام کے دنوں اور ایندھن کی بچت کے حوالے سے تین مختلف منظرناموں پر مبنی ہیں جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڑھ ارب سے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت کے لیے تیار کیے ہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستان کی تیل کی مجموعی درآمد 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 96 فیصد کی بڑی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔تیل کی مجموعی درآمدات میں 8 ارب 50 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات اور 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیٹرولیم خام تیل کی درآمد شامل ہے، جو بالترتیب 121 اور 75 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔یہ اضافہ صرف بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نہیں ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی درآمدی مقدار میں بھی بالترتیب 24 فیصد اور 1.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ متعلقہ حکام یعنی پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تخمینوں کے ساتھ آئیں جس میں بجلی کی بچت بھی شامل ہے تاکہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے مختلف شعبوں کے لاگت کے فوائد کے تجزیہ کے ساتھ اس معاملے کو جامع انداز میں اٹھایا جا سکے۔مرکزی بینک کا تخمینہ زیادہ تر ہفتے کے عام کام کے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت کا احاطہ کرتا ہے جس میں ریٹیل کاروبار، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے شامل ییں ۔البتہ اس میں ایل این جی کی درآمدات کو مدنظر نہیں رکھا گیا جو زیادہ تر پاور سیکٹر میں جاتی ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران ایل این جی کی درآمدات 3 ارب 70 کروڑ ڈالر رہی، جو کہ 83 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، حالانکہ اس کی درآمدی مقدار کم تھی۔تخمینے بتاتے ہیں کہ ہفتے میں ایک اور کام کے دن کے لیے اضافی پی او ایل کی کھپت سے قوم پر سفر کے لحاظ سے تقریباً 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جس میں مال برداری اور نقل و حمل شامل نہیں ہے۔اس کے برعکس ہفتے میں کام کے ایک کم دن کے ساتھ کم کھپت تقریباً 2 ارب 10 کروڑ کی سالانہ بچت فراہم کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…