مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں، ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ کر بے قابو ہوچکا ہے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہونے والا ہوش ربا اضافہ عوام کی جیبوں پر بھاری پڑرہا ہے، آٹا، چینی، گھی، دالوں، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی فروخت ریٹ لسٹوں سے بھی زائد نرخوں پر کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہیانتظامیہ نیگرانفروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ریٹ لسٹ کے مطابق لیموں 380 روپے کلو ہے جبکہ دکانوں پر لیموں 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ٹماٹر 76 کی بجائے 120 ، سیب 260 کی بجائے 350، آڑو اسپیشل 130 کی بجائے 200 ،برائلر گوشت 407 کی بجائے 420 ، بکرے کا گوشت 1000 کی بجائے 1400 اور بڑا گوشت 500 کی بجائے 600 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہیسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے گرانفروشوں کے خلاف جرمانوں اور سزاوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، شہری کہتے ہیں حکومت تبدیل ہونے کے باوجود مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
فیصل آباد میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ، انتظامیہ قابو پانے میں ناکام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
ہفتہ وار 3 چھٹیاں؟ دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم تجویز زیر غور
-
موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!



















































