گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری

11  جنوری‬‮  2022

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز پنجاب نے بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم کا آغاز کردیا،بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح وزیر ایکسائز 13 جنوری کو کریں گے۔ صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز

احمد کاکہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کو جدت کی راہ پر منتقل کردیا ہے،بائیومیٹرک سسٹم سے صارفین کو بڑے پیمانے پر ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز دفاتر اور نادرا کے 4 ہزار ای سہولت مراکز پر بائیومیٹرک کی سہولت دستیاب ہوگی،اب گاڑیوں کی ٹرانسفر ,رجسٹریشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوگی۔حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ بائیومیٹرک سسٹم سے ریونیو میں اضافہ ہوگا،اوپن لیٹر پر گاڑیاں کئی جگہ پر سیل ہوتی رہتی تھیں مگر ٹرانسفر نہیں ہوتی تھیں، اس سے محکمہ ایکسائز کو ریونیو کے حوالے سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا، اب صرف ایک120 روپے کی رقم ادا کرکے شہری اپنی گاڑی بائیو میٹرک طریقے سے ٹرانسفر کرا سکتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…