اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستانیوں کیساتھ18 ارب کے فراڈکیس میں بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔عالمی کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے ایف آئی ا ے سے رابطہ کرلیا ۔تفصیلات کےمطابق عالمی کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا اور کرپٹو کرنسی کے 2 ماہر تفتیشی تعاون کے لیے نامزد کردیے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق بائنانس نے
جن کو دوتفتیشی ماہرین کو نامزد کیا ہے وہ دونوں امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ بائنانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔ بائنانس کی جانب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا اور بعد میں باقاعدہ طور پر ای میل بھی کی گئی ۔ ہیڈ آف سائبر کرائم نے کہا کہ بائنانس نے تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔