ایف بی آر کا سندھ حکومت کو زرعی ڈیٹا دینے سے انکار

9  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)وفاق نے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے ٹیکس دہندگان بارے صوبوں کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی زرعی آمدنی کی تفصیلات صوبوں کو فراہم کرنے کی بجائے خود نوٹس جاری کرنے کی پیشکش کی ہے جسے صوبوں نے ماننے سے انکار کردیا۔دستیاب دستاویز کے مطابق سندھ حکومت نے

ایک مراسلے کے ذریعے ایف بی آر سے انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے کیلئے زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات طلب کی تھیں۔سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ مراسلے کا بنیادی مقصد صوبائی سطع پر زرعی آمدنی پر ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ریونیو بڑھانا تھا تاکہ وفاق اور صوبوں کے مابین معلومات کے تبادلے سے زرعی شعبہ سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی یقینی بنائی جاسکے۔دوسری طرف سندھ حکومت کو ایف بی آر کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 216 کے تحت ٹیکس دہندگان کی معلومات صوبوں کو فراہم نہیں کرسکتا، البتہ ایف بی آر کے پاس انکم ٹیکس گوشواروں میں ٹیکس چھوٹ کی حامل زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے ان تمام ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہیں جنہوں نے ایف بی آر کو جمع کرائے جانے والے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرکے اس پر انکم ٹیکس چھوٹ حاصل کی ہے مگر صوبائی سطع پر اس آمدنی پر زرعی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔مراسلے میں ایف بی آر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف بی آرکے اس ایکشن سے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے یہ ٹیکس دہندگان صوبائی سطع پر زرعی آمدنی پر ٹیکس دینے پر مجبور ہوں گی جس کے صوبائی ریونیو پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور وفاقی سطع پر بھی انکم ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…