پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 400فیصد تک بڑھ چکی ہے‘تاجروں کا اظہار خیال

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ (این این آئی)سماجی کارکنوںو تاجروں احمد کمال ۔ حافظ ابرار ۔ملک قدیر ۔ حیدر جمال نے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 400فیصد تک بڑھ چکی ہے۔عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ نا اہل حکمرانوں کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ در اصل ملکی صنعت کے لیے آخری کیل ثابت ہوگا۔ اس سے حکومتی قرضوں میں

بھی 300ارب روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا۔ سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں، شرح سود میں اضافے سے سرمایہ کاری مزید سست ہوجائے گی۔ حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 170روپے سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ تجارتی خسارہ ایک ا رب 66کروڑ ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ غریب عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیامگر صورتحال یہ ہے کہ عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔ کلبھوشن کو اپیل کا حق فراہم کرنا عالمی دباؤ پر بھارت کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو بھی آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل در آمد کرتے ہوئے پامال کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید اورقوت برداشت دونوں ہی جواب دے گئی ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں 312فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ نا ا ہل حکمران عوام کو علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…