ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 30  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات ،درآمدات، ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.4 فیصد رہی۔ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 27ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ڈالر کی شرح تبادلہ165.21روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹیکس ریونیو 42.5 فیصد اضافے سے 414ارب روپے رہاجبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 12.3 فیصد کمی ہوئی۔وزرات خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد کمی ہوئی۔ملکی برآمدات 19اعشاریہ7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،درآمدات میں 51اعشاریہ7 فیصد کا اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 30اعشاریہ ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جون 2021 میں 18.4فیصد تک پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے تین سال کے دوران 27 ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے جبکہ انتالیس ارب ڈالر سے زائد کا قرض و سود ادا کیا۔ غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح 122 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران 9 ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ حاصل کیا گیاجبکہ 13 ارب 42 کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…