جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئوٹ لک 2021 جاری کردیاجس کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ وزارت خزانہ نے بھی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں معاشی

سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری جبکہ ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، 2021 میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جبکہ مینو فیکچرنگ اور تعمیراتی شعبے میں بڑھوتری دکھائی دے رہی ہے ، ریٹیل اور ٹریڈ شعبے کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کپاس کی پیداوار میں کمی اور زرعی شعبہ کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے، 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے ایس ایم ایز کو سپورٹ کیا جائے، پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا

عمل مکمل کرے جب کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرے۔وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری جبکہ ٹیکس ریونیو

اور ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا مارچ ترسیلات زر 26 فیصد اضافے سے 21.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ملکی برآمدات 2.3 فیصد اضافے سے 18.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ملکی درآمدات 9.4 فیصد اضافے سے 37.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،

کرنٹ اکائونٹ بیلنس ایک بار پھر ایک ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 35.1 فیصد کمی سے 1.39 ارب ڈالر رہیں، زرمبادلہ ذخائر اپریل کے اختتام تک 23 ارب 44 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے 16.34 ارب اور دیگر بینکوں

کے ذخائر 7.10 ارب ڈالر رہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، پہلے 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 10.9 فیصد سے 3395 ارب روپے رہا، پہلے 9 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 534 ارب خرچ کیے گئے۔مالیاتی خسارہ کم ہو

کر 1603 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، زرعی قرضے 4.6 فیصد اضافے سے 953 ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی سالانہ شرح میں کمی دیکھی گئی، فروری میں 9.1 فیصد رہی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو 4.8 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 44 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…